بھٹوں پر کام کرنے والے سینکڑوں مزدورمتعدد بیماریوں میں مبتلا
فیروز والہ (نامہ نگار) اینٹیں تیار کرنے والے بھٹوں پر کام کرنے والے سینکڑوں مزدور ٹی بی سمیت سانس کی متعدد بیماریوں اور یرقان میں مبتلاء ہوچکے ہیں حکومت پنجاب نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت جاری کی کہ وہ محکمہ لیبر ویلفیئر کی مدد سے بھٹہ مزدوروں کی سکریننگ کریں سکریننگ کرنے پر انکشاف ہوا ہے کہ اب دوبارہ زیادہ تر بھٹوں پر زگ زیگ ٹیکنالوجی کی بجائے پرانی ربڑ لنڈا کے کپڑے اور شاپر بیگز وغیرہ کالے تیل اور لکڑی کے بورے کی مدد سے جلا کر اینٹوں کو پکایا جاتا ہے جس کی وجہ سے بھٹہ مزدوروں میں تیزی کے ساتھ سانس کے امراض اور بالخصوص ٹی بی پھیل رہی ہے محکمہ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ سکریننگ کا عمل مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ ہی بیمار مزدوروں کے علاج کا بندوبست کیا جا رہا ہے