مزدور کی اُجرت 32 ہزار روپے بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)مہنگائی کے اس دور میں حکومت پنجاب نے 19 ستمبر2023 سے مزدور کی کم از کم اجرت ماہانہ 32000جو کہ روزانہ 1230.77 ژ روپے بنتی ہے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کی بابت آگاہی کیلئے ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر گوجرانوالہ ویسٹ اسد علی نے تمام فیلڈ سٹاف کو پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو صنعتی و تجارتی اداروں مثلاً پٹرول پمپس‘ بھٹہ جات‘ سکولوں‘ ہسپتالوں و دیگر ادارہ جات میں جا کر مزدوروں کو آگاہی دے رہی ہیں۔
جس کی بھرپور تشہیر وبذریعہ پمفلٹ‘ بینرز و دیگر ذرائع ابلاغ سے کی جا رہی ہے۔ ڈائر یکٹر لیبر ویلفیئر گوجرانوالہ ویسٹ نے صنعتی و تجارتی ادارہ جات کے مالکان سے پر زور اپیل کی ہے کہ کم از کم اجرت کے نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
بصورت دیگر ان کے خلاف آگاہی مہم کے اختتام پر حسب قانون و ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔