محمد حنیف کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

       محمد حنیف کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل ننکانہ محمد حنیف کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل لیسکو محمد شاہد،سپیشل برانچ،انچارج سیکورٹی ودیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر محکمہ واپڈا کی جانب سے اے ڈی سی جی ننکانہ کو ضلع بھر میں جاری بجلی چوروں کے خلاف کاروائیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ننکانہ محمد حنیف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چور قومی مجرم،سختی سے نمٹا جارہا ہے،ڈائریکٹ تاریں لگاکربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرائے جارہے ہیں، عملہ کا کوئی بھی کارکن بجلی چوری میں ملوث پایا گیا تو سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اے ڈی سی جنرل ننکانہ نے بتایا کہ ابتک بجلی چوری میں ملوث افراد کو 03 کروڑ 44لاکھ 95ہزار روپے سے زائد ڈیٹکشن بلز ڈالے گئے۔

، مجموعی طورپرابتک ایک کروڑ  70لاکھ  روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی ہے جبکہ 360بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں ایف آئی آرز بھی درج کروائی گئی ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ واپڈا کی جانب سے موصول ہونے والی تحریر پر بلاتاخیر مقدمہ درج کیا جائے گا، ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی بجلی چوروں کے خلاف ہونیو الی کارروائیوں کو براہ راست مانیٹرکررہی ہے۔

مزید :

علاقائی -