جعلی ادویات فروخت کرنیوالے رعایت کے مستحق نہیں،عمر اسلم بھٹی 

   جعلی ادویات فروخت کرنیوالے رعایت کے مستحق نہیں،عمر اسلم بھٹی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)معروف سماجی شخصیت عمر اسلم بھٹی نے کہا ہے کہ ناقص انجکشن کے استعمال سے بیسیوں شہریوں کی بینائی متاثر ہونے کادلخراش واقعہ افسوسناک اورتشویشناک ہے ناقص انجکشن کی فروخت روکنے کیلئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کابروقت اوربھرپورایکشن مستحسن ہے ناقص اورجعلی ادویات کی فروخت میں ملوث گمراہ عناصرانسانیت اوراخلاقیات سے عاری ہیں کوئی زندہ ضمیر انسان چندپیسوں کیلئے دوسروں کی زندگی سے کھلواڑ نہیں کرسکتا،انہوں نے کہا کہ انسانوں کیلئے بینائی ایک بیش قیمت نعمت ہے انسان اپنی صحت کے ساتھ ساتھ اپنے قلب سمیت مختلف اعضاء کی قدراور بھرپور حفاظت کریں بہتر ہوگا اگر صحت کوسنجیدگی سے لیاجائے، باقاعدگی کے ساتھ طبی معائنہ کرواناانتہائی مفید اور عمدہ عادت ہے، انہوں نے کہا کہ ناقص و غیر معیاری اور جعلی ادویات فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف آہنی ہاتھ استعمال کیا جائے۔

 اور انہیں کڑ ی سزائیں دی جائیں تاکہ آئندہ کوئی انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی جرات نہ کرسکے مارکیٹوں میں فروخت ہونے والی جعلی ادویات کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کی ضرورت ہے حکومت اور محکمہ صحت اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے اور اضلاع کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دے کر گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے اس کے بغیر جعلی ادویات کی فروخت کا دھندہ بند نہیں کروایا جاسکتا جو متعلقہ اداروں کی خاموشی کے باعث روز بروز طول پکڑ رہا ہے۔ 

مزید :

علاقائی -