پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی ایک ہفتہ کے رفاہی تعلیمی و خانقاہی دورہ پر گلگت پہنچ گئے
لاہور ( پ ر) ملک کی ممتازروحانی واصلاحی شخصیت اور ”الکہف ایجوکیشنل فا_¶نڈیشن “ کے چیئرمین پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی ایک ہفتہ کے رفاہی تعلیمی و خانقاہی دورہ پر لاہور سے گلگت پہنچ گئے جہاں وہ مختلف علاقوں میںجاری الکہف ایجوکیشنل فا_¶نڈیشن اور ”جامعہ رقیہ للبنات “ کی تعلیمی و رفاہی منصوبہ جات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مختلف دینی مدارس و مساجد، تعلیمی اداروں اور خانقاہوں کا دورہ کرتے ہوئے اصلاحی خطاب اور علمائے کرام سے ملاقاتوں کے علاوہ ”گاہکوچ“ برانچ ضلع غذرمیں نیوکیمپس کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور ” شیکیوٹ “کے علاقہ میںبھی ”الکہف ایجوکیشنل فا_¶نڈیشن “ کے پروگرام میں بھی شرکت و خطاب کریں گے۔