اوپن یونیورسٹی ،29 ستمبر کو ہونیوالے پرچے 6 اکتوبر کو لئے جائینگے
لاہور(لیڈی رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے 12ربیع الاول کو عام تعطیل کے باعث 29ستمبر کو ہونے والے میٹرک، ایف اے/آئی کام کے پرچے کورس کوڈز نمبر 208،212، 355اور 357 ری شیڈول کردیے،اب یہ پرچے 6 اکتوبر کو لئے جائیں گے۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق پہلے سے جاری کردہ رول نمبر سلپس،اوقات کار، امتحانی مراکز نئی تاریخ کے لئے کارآمد ہوں گے یعنی اِن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
دوسری جانب علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اوورسیز پاکستانیوں اور انٹرنیشنل طلبہ کے لئے دوسرے مرحلے میں پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگراموں بی اے(ایسوسی ایٹ ڈگری)، بی بی اے، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، بی ایڈ، بی ایس(او ڈی ایل پروگرامز)اورپوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کے داخلوں کی آخری تاریخ 30ستمبر مقرر کی گئی ہے۔