پنجاب یونیورسٹی نے 10 افراد کو پی ایچ ڈی ڈگریاں جاری کر دیں
لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی نے صدف افتخار دختر محمد افتخار کوفارمیسی (فارماسیوٹیکل کیمسٹری)،صبیحہ ظفر دختر ظفر اقبال کوایجوکیشن،حرا اعجاز دختر محمد اعجاز قریشی کوفارمیسی ،آمنہ بی بی دختر محمد افضل کوایجوکیشن،سارہ اسلم دختر محمد اسلم کومائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس،محمد حسن ولد حسین علی جعفری کوزوالوجی، طاہرہ جبیں دختر محمد اسماعیل کوایجوکیشن،شہباز احمد ولد نواب دین کوتاریخ، فرحت صغیر دختر میاں صغیر احمد کوفارمیسی (فارسیوٹیکل کیمسٹری)اورزبیدہ خانم دختر عامر خان کوایجوکیشن کے مضمون میں،پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔