صوفیاءنے خطّے میں ا_±سوہ رسول کی ترویج کا اہتمام کیا،سید اظفر علی ناصر
لاہور (فلم رپورٹر)حضرت سیّد عزیز الدین الحسنی والحسینی المعروف حضرت پیر مکی صاحبؒ کے 833ویں سالانہ عرس مبارک کے افتتاح و رسم چادر پوشی کے موقع پروزیر اوقاف سیّد اظفر علی ناصر، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری اورڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف آصف علی فرخ نے کہا کہ صوفیاءنے خطّے میں ا_±سوہ رسول کی ترویج کا اہتمام کیا، ان کی خانقاہیں قرآن و سنت کی تبلیغ کے مراکز اور شریعتِ مطاہرہ کے فروغ کا ذریعہ تھے۔
عصرِ حاضر میں سیرتِ طیبہ سے وابستگی کے بغیر عروج اور بلندی ممکن نہیں۔ برصغیر میں شرف آدمیت اور تکریم انسانیت کے عنوان کو صوفیا نے عزت اور تقویت بخشی۔
انہوں نے کہا کہ صوفیاءکی تعلیمات کے ابلاغ سے ہی روادانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل اور دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔اس موقع پر زونل خطیب اوقاف لاہور زون مفتی کریم خان، منیجر اوقاف گلزار احمد اورضلعی خطیب اوقاف مفتی عمران حنفی سمیت زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔دریں اثناء وزیر اوقاف و سیکرٹری اوقاف نے زائرین میں لنگر بھی تقسیم کیا۔ واضح رہے کہ سالا نہ عرس مبارک کی تقریبات دو روز تک جاری رہیں گی۔