ربیع الاول کا مہینہ جھنڈیاں لگانے تک محدود نہیں ہونا چاہئے،عبدالمجید منہاس

    ربیع الاول کا مہینہ جھنڈیاں لگانے تک محدود نہیں ہونا چاہئے،عبدالمجید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)نبی ئ مکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وجہ سے دو جہانوں کی رونقیں ہیں ربیع الاول کا مہینہ جھنڈیاں لگانے تک محدود نہیں ہونا چاہئے۔سیرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو زندگیوں کا حصہ بنانے کا عزم کرنے کا وقت ہے۔نوجوان نسل کو قومی دھارے میں لانے کے لئے حکومت کو اللہ کے نبیؐ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اُجاگر کرنے کا انتظام کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار حفیظ تائب فاؤنڈیشن کے چیئرمین بزرگ سماجی، سیاسی شخصیت عبدالمجید منہاس نے 12ربیع الاول کے اپنے پیغام میں کیا ہے۔انہوں نے کہا میرے بھائی حفیظ تائب نعت گو شاعر تھے، ان کی زندگی نعت گوئی تک محدود رہی اللہ حفیظ تائب کی شروع کی گئی روایات کو آگے بڑھانے کی ہمت دے۔عبدالمجید منہاس نے کہا دنیا آخرت دو جہانوں میں کامیابی کے لئے نبی ئ مکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمودات کو عملی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا اُمت مسلمہ کی کامیابی کا واحد راستہ سیرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرنے میں ہے۔