پنجاب ، کے پی اور اسلام آباد میں مزید 233گیس کنکشن منقطع ، 34لاکھ کے جرمانے 

  پنجاب ، کے پی اور اسلام آباد میں مزید 233گیس کنکشن منقطع ، 34لاکھ کے جرمانے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاو_¿ن کے دوران مزید 233گیس کنکشن منقطع کردیے، 331 انڈر بلنگ کیسز پروسیسڈکیے گئے۔گیس چوری میں ملوث افراد پر 34لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کردیے گئے ہیں۔سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر17 گھریلو کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر4 کنکشن منقطع کیے گئے اور164 انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے۔ بہاولپور میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کمپریسر کے استعمال پر08، گیس کے غیر قانونی استعمال پر03 کنکشن منقطع جبکہ0.001ملین کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ ملتان میں ریجنل ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 61گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ10لاکھ53ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔ شیخوپورہ میں گیس کے براہ راست استعمال اور غیر قانونی توسیع پر بیس کنکشن منقطع اور 67انڈر بلنگ کیسز پروسیس کردیے گئے۔سوئی ناردرن گیس نے پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 72کنکشن منقطع کیے گئے۔ گیس چوروں کے خلاف متعلقہ تھانے میں چار ایف آئی آر بھی درج کروادی گئی۔ راولپنڈی میں ریجنل ٹیم نے05 گیس کنکشن منقطع کیےاور12انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گیے جبکہ گیس چوروں پر 4لاکھ 50ہزار روپے کاجرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ مردان میں4فیک میٹرز کے کنیکشن منقطع، 20 انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے۔ ریجنل ٹیم نے گیس چوروں پر 3 لاکھ 28 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔سیالکوٹ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر دو کنکشن منقطع کیے گیےاور ایک کمرشل انڈر بلنگ پروسیس کیا گیا۔ سرگودھا میں 21انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے جبکہ غیر قانونی استعمال پر02 کنکشن منقطع کردیے گئے۔ گوجرانوالہ میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 23انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے03 میٹر غیر قانو نی استعمال پر اورکمپریسر کے استعمال پر 04 میٹرز منقطع کئے گئے گیس چوری کی مد میں 2لاکھ28 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔ گیس کے غیر قانونی استعمال پر گجرات میں کارروائیوں کے دوران ایک کنکشن منقطع کر دیے گئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 12کنکشن منقطع کردیے گئے۔ ساہیوال میں گیس لائن کی غیر قانونی منتقلی پر08 کنکشن منقطع کئے گئے۔ ریجن نے گیس چوری پر16 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاو_¿ن کے دوران میٹر سے چھیڑچھاڑ پر04،کمپریسر کے استعمال پر 03 میٹرز منقطع کئے گئے اور 23 انڈر بلنگ کیسزپروسیس کئے گئے اور 2لاکھ 50ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔

 گیس کنکشن 

مزید :

صفحہ آخر -