موجودہ حکومت پی ڈی ایم کا تسلسل ہے، ڈاکٹر اجمل قادری
لاہور(پ ر) مرکزی جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے سربراہ ڈاکٹر اجمل قادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز پی ڈی ایم کے سیاسی کلچر سے فیض یاب ہوا۔موجودہ حکومت اس کا تسلسل ہے۔ الیکشن کمیشن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیراعظم کسی کو انتخابات میں حصہ لینے سے نہیں روک سکتے۔ پہلے معاشی حالات بہتر کئے جائیں۔ انتخابات کے انعقاد کے لئے موسم کی کوئی قید نہیں ہے۔ اسرائیل ناجائز ہے اسے تسلیم کرنے کے لئے دنیاں بھر کے بڑے علماء بڑے فتوے کی ضرورت ہے۔ وزیر خارجہ نے درست بیان دیا ہے۔ پہلے ووٹر کا پیٹ پھریں پھر ووٹ دلوائیں بھارت کے ساتھ کرکٹ ڈپلومیسی تعلقات کی تلخی کم کرسکتی ہے۔ انتخابات سے زیادہ معیشت کی بہتری ضروری ہے۔