گرین کیپ میں لاؤڈ سپیکر کی کھلی خلاف ورزی، شہری پریشان

  گرین کیپ میں لاؤڈ سپیکر کی کھلی خلاف ورزی، شہری پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) گرین کیپ میں لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی ہورہی ہے۔پولیس ایکشن لے۔ عوام کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق 21کلومیٹر فیروزپور روڈ لاہور کے گرین کیپ اورمضافات کی رہائشی آبادی میں آئس کریم بیچنے والے اور پھیری والے لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ آئس کریم بیچنے والوں  اور پھیری والوں کے لاوڈ اسپیکر کے استعمال کے باعث جہاں صوتی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے۔وہاں رہائشی آبادی کے لوگ ذہنی, جسمانی اور اعصابی امراض کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر, قلب سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔عوامی اور سماجی حلقوں نے محکمہ پولیس سے گرین کیپ اور مضافاتی علاقے میں  لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی  اور محکمہ ماحولیات سے صوتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔