نگران وزیر خارجہ کا اسرائیل کے حوالے بیان نہایت کمزور تھا،عبداللطیف خالد چیمہ

      نگران وزیر خارجہ کا اسرائیل کے حوالے بیان نہایت کمزور تھا،عبداللطیف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے نگران حکومت کی اسرائیل سے تعلقات بابت وضاحت کو ناکافی قرار دیا ہے۔ کہاگیا ہے کہ نگران حکومت اور نگران وزیرخارجہ کی جانب سے اسرائیل کوتسلیم کرنے کے حوالے سے نہایت ہی کمزور بیان جاری کیاگیا تھا جو دینی اور ملکی مفادات کے برعکس تھااسے مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ”فلسطین کی آزادی تک اسرائیل سے متعلق پاکستان کا مؤقف تبدیل نہیں ہو گا“۔حاجی عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے تبصرے اور رد عمل میں کہا ہے کہ بانی پاکستان محمد علی جناح مرحوم نے اسرائیل کو حرامی بچہ قرار دیا تھا۔

اور مسلمانوں کا قاتل بھی قرار دیا تھا، اس کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے کی بحث بادی النظر میں خود بتارہی ہے کہ کس یہودی ایجنڈے پر عمل در آمد ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے اتنی کمزور پالیسی یہودی و قادیانی مفادات کے تابع نظر آرہی ہے نگران حکومت اپنے آپ کو الیکشن تک محدود رکھے، قوم پہلے ہی سیاست دانوں کی وجہ سے ایک دلدل میں پھنسی ہوئی ہے، خدارا اس حوالے سے وطن عزیز پر رحم کیا جائے۔انہوں نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے دوٹوک بیان جاری کیا جائے کہ ہم اسرائیل کو کبھی بھی تسلیم نہیں کریں گے۔بتایا گیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں ختم  نبوت کانفرنسز کے ذریعے اسرائیل کے حق میں حکومتی بیانات اور کنفیوڑن کوبھی ہدف تنقیدبنایا جارہا ہے اور جمعرات کو چناب نگر(ربوہ) میں ہونے والے دو  روزہ سالانہ احرار ختم نبوت کانفرنس میں اس بابت قرار دادیں منظور کی جائیں گی اور مقررین قادیانیوں اور سرائیل کو سخت نتقید کا نشانہ بنائیں گے۔