ہیومین رائٹس کرائسز سنٹر کی جانب سے،ویمن پروٹیکشن،ویمن رائٹس بارے آگاہی سمینار
کاہنہ(نامہ نگار)محکمہ لوکل گورنمنٹ ماڈل ٹاون آفس میں ہیومین رائٹس کرائسز سنٹر کی جانب سے،ویمن پروٹیکشن،ویمن رائٹس بارے آگاہی سمینار کا انعقاد کیا گیا،سمینار میں اسٹنٹ ڈائریکٹر تحصیل ماڈل ٹاون انعم چوہدری کی خصوصی شرکت،مزید سمینار میں ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسررابعہ عثمان سمیت اصغر علی شاکر،شاہد عباس، شہزاد وٹو،ارشد بھٹہ،یاسر شاہ،عثمان چوہان،عمران انجم،ذیشان سمیت دیگر سیکرٹریز نے شرکت کی،سمینار میں پنجاب میں عورتوں پر تشدد کیخلاف تحفظ کے قانون پر آگاہی دی گئی۔سمینار میں تمام سیکرٹری یونین کونسلز نے شرکت کی اورعوام الناس میں آسانی پیدا کرنے کے لیے ٹریننگ لی۔ اسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ تحصیل ماڈل ٹاون انعم چوہدری کا میڈیا نما ئندگان سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ عوام الناس کے مسائل کا ازالہ کرنے اور آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ایسی ورکشاپ مزید بھی کرتے رہے گے۔