عقیدہء ختم نبوت کی حفاظت ہمارا ایمانی وآئینی فریضہ ہے،اشرف آصف جلالی

    عقیدہء ختم نبوت کی حفاظت ہمارا ایمانی وآئینی فریضہ ہے،اشرف آصف جلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے میال شریف میں سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون ناموس رسالت 295C اور عقیدہء ختم نبوت کی آئینی شقّوں کی حفاظت ہمارا ایمانی وآئینی فریضہ ہے۔ عقیدہء ختم نبوت  کی برکات سے جہان آباد ہے۔ ہر مسلمان کے لیے عقیدہء ختم نبوت کی تفصیلات سے روشناس ہونا ضروری ہے۔ عقیدہء ختم نبوت کے محافظ کی اللہ تعالیٰ حفاظت فرماتا ہے۔ خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی کو اللہ تعالیٰ کا آخری نبی ماننے پر ہر مسلمان کے ایمان کا دارومدار ہے۔ حضرت محمد مصطفی  کے بعد کسی بھی ذات پر وحی الٰہی کے نزول کو جائز سمجھنا انکارِ ختم نبوت  اور دین متین پر شدید حملہ ہے اور ایسے لوگ دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ آپ  کے بعد کسی اور کا دعویٰ نبوت کرنا یا کسی اور نبی کی ولادت کو جائز سمجھنا قطعی کفر ہے۔

 منکرِ ختم نبوت  بیک وقت کئی وجوہ سے کفر کا ارتکاب کرتا ہے۔ وہ اللہ تعالیٰ کو، حضرت محمد مصطفی کو،قرآن مجید کو، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے لیکر آج تک کے ہر مسلمان کو معاذ اللہ، جھٹلاتا ہے۔ حضرت محمد مصطفی  کے بعد کسی بھی ذات پر وحی الٰہی کے نزول کو جائز سمجھنا انکارِ ختم نبوت  اور دین متین پر شدید حملہ ہے اور ایسے لوگ دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ عقیدہء ختم نبوت  اور عقیدہء ختم معصومیت  حقیقت میں ایک ہی ہیں۔ اجتماع کی صدارت پیر سید عاشق حسین شاہ صاحب نے کی۔ پیر سید زبیر حسین شاہ صاحب، پیر سید لقمان شاہ صاحب، مولانا محمد عامر جاوید جلالی، مفتی محمد امین سیفی، محترم گل افسر سمیت کثیر تعداد میں علماء_  و عوام اہل سنت نے شرکت کی۔