پنجاب حکومت نے متعدد اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کر دیئے
لاہور(اپنے نمائندہ سے)پنجاب حکومت نے متعدد اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کر دیئے، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب رضوان حیدر کا تبادلہ، ڈپٹی کمشنر ملتان تعینات کر دیا گیا،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود کو تبدیل کرکے خدمات ایوان وزیر اعلیٰ کے سپرد کر دی گئیں۔اے ڈی جی جنرل ہاﺅسنگ شاہمیر اقبال کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ تعینات کر دیا گیاایڈیشنل سیکرٹری لٹریسی عثمان علی کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ تعینات کر دیا گیاڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور کو تبدیل کرکے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایتجاری کر دی گئیں۔جبکہ تعیناتی کے منتظر وقار علی کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ تعینات کر دیا گیاایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ظہیر عباس کو تبدیل کرکے ڈی سی مری تعینات کر دیا گیااے ڈی جی ایل ڈی اے منور عباس کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو تعینات کر دیا گیاتعیناتی کے منتظر محمد ارشد کو ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب تعینات کر دیا گیامحکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
پنجاب حکومت