نواز شریف کی گرفتاری سے متعلق میرے بیان کو سیاسی رنگ دیا گیا: سرفراز بگٹی 

  نواز شریف کی گرفتاری سے متعلق میرے بیان کو سیاسی رنگ دیا گیا: سرفراز بگٹی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        اسلام آباد(آئی این پی) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی گرفتاری پر دیے جانے والے بیان سے متعلق وضاحت پیش کردی،سرفراز بگٹی کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر سیاسی رنگ دیا گیا، نگران حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، یہ بات خوش آئند ہے کہ نواز شریف پاکستان کی سیاست میں واپس آنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام کا ایک بڑا حصہ نواز شریف کو خوش آمدید کرنے کی تیاریوں میں مشغول ہے اور وطن واپسی پر نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا،نگران وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ چہ مگوئیوں اور مفروضوں سے باہر نکل کر معاملات کو حقیقت کے آئینے سے دیکھنا ہوگا، نگران حکومت اپنے مینڈیٹ کے مطابق کام کرے گی۔ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شہداء ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کردیا،اسلام آباد پولیس کو جدید تکنیکی صلاحیتوں سے لیس کیا جائیگا،ریاست کی بالا دستی کو ہرصورت قائم رکھا جائیگا اسلام آباد پولیس لائن ہیڈکوارٹر کے دورہ کے موقع پر گفتگوکررہے تھے  اس موقع پر سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی، آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے استقبال کیا۔وزیرِ داخلہ نے یادگار شہدا ء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔وزیرِ داخلہ نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور خواتین ڈرائیونگ سنٹر کا بھی افتتاح کیا۔اس موقع پر وزیرِ داخلہ کوافسران کے ساتھ ملاقات میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آئی سی سی پی او نے وزارت داخلہ کا ہرسطح پر اسلام آباد پولیس سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔آئی سی سی پی او نے وزیر داخلہ کو اسلام آباد پولیس کی کامیابیوں اور اقدامات کے متعلق آگاہ کیا۔آئی سی سی پی او نے اسلام آباد میں جرائم کے حوالے سے بھی بریفنگ د ی  اسلام آباد پولیس منشیات کے خلاف بھرپور مہم چلا رہی ہے،غیرقانونی رہائش پذیر غیرملکیوں کی ملک بدری کا پلان زیر بحث لایا گیا وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس کو گزشتہ سال اسلام آباد میں امن و عامہ کی صورتحال کو پرامن طریقہ سے نمٹانے پر شاباش دی تمام افسران شہریوں سے شائستہ رویہ اپنائیں اور ان کے مسائل کو حل کریں۔

وزیر داخلہ

مزید :

صفحہ اول -