جذبہ خیر سگالی کے تحت جنگی بحری جہاز  پی این ایس طارق برطانیہ کے سپرد

        جذبہ خیر سگالی کے تحت جنگی بحری جہاز  پی این ایس طارق برطانیہ کے سپرد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(آئی این پی)پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت جنگی بحری جہاز پی این ایس طارق برطانیہ کے سپرد کر دیا،پاک بحریہ نے حکومتی منظوری کے بعد سابق جنگی بحری جہاز پی این ایس طارق برطانیہ کے حوالے کیا،ترجمان  پاک بحریہ کیمطابق پی این ایس طارق کی حوالگی کی تقریب لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تھے،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق برطانیہ نے پاکستان سے ایمیزون یا طارق کلاس ٹائپ21جنگی جہاز کی حوالگی کی استدعا کی تھی،برطانیہ پاکستان سے جہاز حاصل کر کے فاک لینڈ جنگ کی یادگار کے طور پر رکھنا چاہتا ہے، جہاز گلاسگو کے کلائیڈ میری ٹائم ہیری ٹیج سینٹر میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا،یہ جہاز پاک بحریہ کی جانب سے 4اگست 2023 کو ڈی کمیشنڈ کر دیا گیا تھا۔

 پی این ایس

مزید :

صفحہ اول -