پاک بحریہ کے سربراہ 7 اکتوبر کو سبکدوش، نئے چیف کی سمری وزیراعظم آفس کو ارسال

   پاک بحریہ کے سربراہ 7 اکتوبر کو سبکدوش، نئے چیف کی سمری وزیراعظم آفس کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (این این آئی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی 7 اکتوبر کو سبکدوش ہوجائیں گے، نئے چیف کی سمری وزیراعظم آفس کو ارسال کر دی گئی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22 ویں سربراہ ہیں، پاک بحریہ کے نئے سربراہ کا تقرر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کریں گے، پاک بحریہ کے پانچ افسروں کا پینل وزارت دفاع کو بھجوا دیا گیا، وزارت دفاع نے حتمی انتخاب کیلئے سمری وزیراعظم آفس کو بھجوا دی۔وائس چیف آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل نوید اشرف سینئر ترین آفیسر ہیں، ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف آپریشنز وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی دوسرے نمبر پر، کمانڈر نیول سٹریٹجک فورسز وائس ایڈمرل عبدالصمد تیسرے نمبر پر، کمانڈر کوسٹل ایریا وائس ایڈمرل راجہ ربنواز چوتھے نمبر پر، پانچویں پر پاکستان فلیٹ کمانڈر وائس ایڈمرل فیصل عباسی ہیں۔

پاک بحریہ

مزید :

صفحہ اول -