سابق سیکرٹری خوراک کو توہین عدالت کاایک اور شوکاز نوٹس جاری 

سابق سیکرٹری خوراک کو توہین عدالت کاایک اور شوکاز نوٹس جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں چینی کی قیمتوں کے حوالے سے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سمیت دیگر کی درخواستوں پرسماعت ہوئی،جسٹس شمس محمود مرزا نے لاہور ہائیکورٹ کے دوججوں کے بارے غلط بیانی کے الزام کے معاملہ میں سابق سیکرٹری خوراک محمد زمان وٹو کو توہین عدالت کاایک اور شوکاز نوٹس جاری کردیا،عدالت نے زمان وٹو کو دو ہفتوں میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی، سابق سیکرٹری خوراک اور درخواست گزاران کے وکلاء شہزاد عطاءالہٰی، حشام احمد خان نے کہا سابق سیکرٹری خوراک کے خلاف اور بھی توہین عدالت کی درخواستیں دائر ہوئی ہیں،عدالت نے کہا سابق سیکرٹری خوراک کے خلاف توہین عدالت کی دو درخواستیں آگئی ہیں ،ان کا جواب دیں، وکلاءنے استدعا کی کہ جواب کے لئے ایک ماہ کا وقت دے دیں،عدالت نے کہاہم اتنا وقت نہیں دے سکتے، آپ کو ایک اور توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کررہے ہیں ،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ زمان وٹو نے نجی چینل کو انٹرویو دیا جس میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی، زمان وٹو نے ہائیکورٹ کے معزز جج پر الزامات عائد کئے، زمان وٹو نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا اور قانون کی خلاف وزری کی، عدالت زمان وٹو کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے۔

شوکاز نوٹس جاری 

مزید :

صفحہ آخر -