عدالت کی وکیل الیکشن کمیشن کوتحریری جواب کیلئے2اکتوبرتک مہلت
لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے توشہ خانہ تحائف کوالیکشن کمیشن کاغذات میں ظاہر نہ کرنیوالے سیاستدانوں کیخلاف کیس میں وکیل الیکشن کمیشن کوتحریری جواب کیلئے2اکتوبرتک آخری مہلت دیدی،وکیل کی جانب سے مہلت کی استدعا پر عدالت نے برہم ہوکر کہا کہ آپ نے عدالتوں کا مذاق بنایا ہوا ہے ،ایک مہینے سے جواب نہیں دیا ،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے جانبداری کا مظاہرہ کیا،صرف ایک شخصیت کے خلاف کارروائی کی گئی، استدعا ہےکہ توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔
مہلت