ایف آئی اے کی کارروائی، بیرون ملک فرار کی کوشش کرنےوالا اشتہاری گرفتار 

ایف آئی اے کی کارروائی، بیرون ملک فرار کی کوشش کرنےوالا اشتہاری گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (کر ائم رپو رٹر) ایف آئی اے امیگریشن لاہور اور اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان نے مشترکہ کارروائی کر کے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والے اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری ملزم گزشتہ 9 سال سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کو مطلوب تھا اشتہاری ملزم محمد سرور نے فلائٹ نمبر پی کے 747 سے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی۔ملزم نے سال 2014ءمیں شکایت کنندہ کے بیٹے کو بیرون ملک برطانیہ بھجوانے کے غرض سے 20 لاکھ روپے بٹورے، ملزم پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

اشتہاری گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -