ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل
لاہور (کر ائم رپو رٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہورعلی ناصر رضوی کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی،علی ناصر رضوی کوچکراور ةطبیعت میں بوجھل پن کی شکایت پر پہلے میو ہسپتال اوربعد میں سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز کی وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ جاتے ہوئے راستہ میں طبیعت خراب ہوئی۔سی ٹی او لاہور نے علی ناصر رضوی کی طبیعت خراب ہونے پرفوری طور پرانہیں میو ہسپتال منتقل کیاجہاں ان کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی گئی اورمختلف ٹیسٹ کیے گئے ،تقریباً پونے دو گھنٹے تک طبیعت میں بہتری نہ آنے پر انہیں میو ہسپتال سے سروسزہسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کردیاگیا ۔
ہسپتال منتقل