ملیریا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل نہایت ضروری ہے 

  ملیریا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل نہایت ضروری ہے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہانگیرہ (نمائندہ پاکستان) محکمہ صحت خیبر پختونخوا ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ ملیر یا کی روک تھام احتیاطی تدابیر اپنائے جائے تاکہ اس مہلک مر ض پر قابو پایا جا سکے اس سلسلے میں سول ہسپتال اکوڑہ خٹک کے انچارج ڈاکٹر ولی اللہ خان اور میڈیکل اسپشلسٹ ڈاکٹرجتن کمار نے  اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اکوڑہ خٹک میں مقامی آباد ی کے ساتھ ساتھ مہاجر آبادی ہے جس میں احتیاطی تدابیر نہ ہونے کی وجہ سے اکثر ملریاکے کیسسز زیادہ رپورٹ ہوتے ہیں جس سے ملیریا پھیلنے کی وجہ بن جاتی ہے سول ہسپتال اکوڑہ خٹک میں ملیریا کے مریضوں کی تشخیص اور دوئیاں مفت فراہم کی جا رہی ہے اسکے ساتھ ساتھ حاملہ خواتین کو فری مچھر دانیاں بھی دی جا رہی ہیں موسم کی تبدیلی کی وجہ سے مچھر وں کی افزاءٗش زیادہ ہو جاتی ہے جس کے لئے ٹی ایم اے فوگ اور مچھر مار سپرے کر وا رہی ہے۔