جنوبی پنجاب : زراعت ، لائیوسٹاک ترقی کیلئے جامع پلان تشکیل
ملتان(نیوز ر پورٹر) ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن(ر)ثاقب ظفر نے کہا ہے فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے جنوبی پنجاب کا ریجن بہت اہمیت اہمیت کا حامل ہے اور اس خطے میں نہ صرف ملکی بلکہ دیگر ممالک کی خوراک کی ضروریات پوری کرنے کا پوٹینشل موجود ہے(بقیہ نمبر17صفحہ6پر )
۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے دیگر شعبوں کے علاوہ جنوبی پنجاب میں زراعت اور لائیوسٹاک کی ترقی کے لئے جامع پلان تشکیل دیا ہے اور ان شعبوں کی ترقی کے لئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل قائم کی گئی ہے۔یہ بات انہوں نےیہاں جدید لائیو سٹاک کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب پنجاب ناصر جمال ہوتیانہ ، ڈائریکٹرجنرل لائیوسٹاک ساوتھ پنجاب ڈاکٹر محمود اعجاز گورسی اور ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملتان ڈویژن سبطین بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے بتایا کہ خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے تحت خلیجی ممالک کارپوریٹ فارمنگ میں سرمایہ کاری کریں گے جس سے جنوبی پنجاب میں جدید ڈیری فارمنگ اور کیمل فارمنگ کو فروغ ملےگا اور یہ اقدام جدید فارمنگ ٹیکنالوجی اور بہترین بریڈنگ لانے کا باعث بنے گا جس سے خطے میں خوشحالی آئے گی۔کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے بتایا کہ سرمایہ کاری کے نتیجے خلیجی ممالک کی خواراک کی ضروریات پوری ہونگی۔انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک کمپلیکس کے فعال ہونے سے فارمرز کو جدید سہولیات میسر آئیں گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ بہاولپور اور ڈی جی خان میں بھی جدید لائیو سٹاک کمپلیکس کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے۔سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب ناصر جمال ہوتیانہ نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 20 کنال سے زائد رقبہ پر محیط لائیوسٹاک کملیکس کی تعمیر پر11 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔قبل ازیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے لائیو سٹاک کمپلیکس کے لان میں پودا بھی لگایا۔