ٹیوب ویل، آٹا چکیوں کےخلاف آپریشن تیز، کارروائی شروع

ٹیوب ویل، آٹا چکیوں کےخلاف آپریشن تیز، کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 شجاع آباد، کرمداد قریشی(نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) جلالپور پیر والہ میں ٹیوب ویل اور آٹا چکیوں میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی گئی ایکسیئن واپڈا ممتاز علی سولنگی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل شجاع آباد اور جلالپور پیر والہ میں 10 ٹیوب ویل اور چکیوں سے ڈائریکٹ سپلائی اور لوپ میٹر سے بجلی چوری پکڑی گئی ہے جس میں بجلی چوری کرنے والوں میں محمد(بقیہ نمبر1صفحہ6پر )

 عاشق ولد حبیب خان جلالپور لوپ میٹر کے ذریعے بجلی چوری کررہے تھے فتح محمد ولد خدا بخش جلالپور ڈائریکٹ سپلائی محمد اکرم ولد شاہ محمد جلالپور ڈائریکٹ سپلائی ملک اللہ یار ولد علی محمد جلالپور عبدالرحمان ولد غلام اکبر علی پور سادات جام کھنڈو برار ولد نبی بخش برار علی پور سادات محمد صادق ولد حضور بخش جلالپور حسنات احمد ولد شفیق احمد شجاع آباد عبدالفرمان خان مٹوٹلی ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں ان کے خلاف بجلی چوری کے مقدمات بھی درج کرا لئے گئے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی چوری کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھیں گے بجلی چور اپنا قبلہ درست کر لیے یہ سزا کے لیے تیار رہیں واپڈا سب ڈویژن کرمداد قریشی میں نئے تعینات SDO محمد عبداللہ خان نے گزشتہ روز صحافیوں سید ظفر حسین نقوی ، مہر شفیق احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو ہفتوں کی تعیناتی کے دوران اپنی ٹیم فہیم قادر جتوئی ، اظہر جمال سہرانی ، ضیا القادر سہرانی ، شہزادہ سہرانی ، عبدالغفار کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈان شروع کردیا ، جس کے نتیجے میں 19 بجلی چور خضر عباس ولد محمد بخش ، ثقلین رضا ولد ملازم حسین ، محمد تنویر ولد نور محمد ، ریاض حسین ولد اللہ وسایا ، اعجاز ولد محمد نواز ، رستم ولد منظور حسین ، خالد ولد طالب حسین ، سلیم شہزاد ولد عامر شہزاد ، محمد امین ، محمد معاویہ ولد بلال احمد ، عاشق حسین ولد امداد حسین ، محمد بلال ولد خادم حسین ، صابر حسین ولد واحد بخش ، اللہ بخش ولد کالو ، شاہد نیاز ولد نیاز احمد پکڑے گئے ، جس کے تھانہ قریشی مقدمات درج کر دیئے گئے ، SDO عبداللہ خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری سنگین جرم ہے ، کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔