شبقدر میں بجلی چوروں اور نادہند گان کے خلاف آپریشن بری طرح ناکامی کا شکار

      شبقدر میں بجلی چوروں اور نادہند گان کے خلاف آپریشن بری طرح ناکامی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    شبقدر ( تحصیل رپورٹر )شبقدر میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف اپریشن بری طرح ناکامی کا شکار ہو گیا۔ بجلی بقایاجات کی وصولی کے بجائے واپڈا اہلکار صارفین کو ڈرا دھمکاکر جیبیں بھرنے لگی۔ جبکہ لائن لاسسز کم کرنے کیلئے بجلی چوری روکنے کے بجائے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سہارا لیا جا رہاہیں۔ بجلی چوری میں پکڑے جانے والوں سے بھاری رشوت لیکر چھوڑ دیا جاتا ہیں۔ شبقدر میں بجلی چوری اور نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی کے نام پر جاری برائے نام اپریشن میں واپڈا اہلکاروں کے وارے نیارے ہو گئے۔ مختلف بجلی فیڈرز پر اپریشن کے نام پر صارفین کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہیں۔واپڈا اہلکار صارفین کو ڈرا دھمکا کر ان سے بھاری رشوت وصول کی جاتی ہیں۔ جبکہ اپریشن میں وہ اہلکار بھی شامل ہیں جو بجلی چوری تو درکنار لاکھوں روپے کی رشوت لیکر پوری لائن تبدیل کر دیتے ہیں ۔ہاوسنگ سکیموں اور بجلی فیڈرز سے غیر قانونی طور پر لائن بچھانے اور بجلی لائن ہٹانے کیلئے لاکھوں روپے کی رشوت لیکر محکمہ واپڈا کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگا چکے ہیں۔ شبقدر کے مختلف بجلی فیدرز پر اپریشن کے دوران بجلی چوروں کو پیشگی اطلاع کرنے کی فیسیں مقرر ہو گئی۔ شبقدر میں اپریشن کے ناکامی پر فیڈرز بند تاک نوبت آ پہنچی۔ شبقدر کے عوام نے چیف پیسکو سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف اپریشن سے قبل محکمہ واپڈا شبقدر میں موجود چوروں کا صفایا کیا جائے۔ جو صارفین اور محکمہ واپڈا کیلئے نقصان کا سبب بنے ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جب تک واپڈا میں موجود کرپٹ اہلکاروں کا صفایا نہیں کیا جاتا تب تک بجلی چوروں کے خلاف اپریشن کامیاب نہیں ہو سکتی۔