پولیس آپریشن، مقابلہ، مغوی تین ماہ بعد بحفاظت بازیاب

پولیس آپریشن، مقابلہ، مغوی تین ماہ بعد بحفاظت بازیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھرکی(نامہ نگار )روجھان مزاری ضلع راجن پور سے یونس ولد بیلو خان مزاری کو نامعلوم اغوا کار اغوا کر کے ضلع کشمور بڈانی کچہ کے علاقے میں رکھ کر دریا کے ذریعے رونتی کچہ میں لے آئے تھے ورثا نے ضلع راجن پور اور ضلع گھوٹکی پولیس کو اطلاع دی ہوئی تھی گھوٹکی پولیس نے کچہ میں ڈاکوں/اغوا کاروں کے خلاف مسلسل آپریشن جاری رکھا ہوا تھا آج ڈی ایس(بقیہ نمبر6صفحہ6پر )

 پی رونتی غلام مصطفی میرانی اور انچارج چوکی ڈرنگ چاچڑ اے ایس آئی لالا عبدالجبار پٹھان والوں کو اپنے خفیہ ذرائع کے ذریعے اطلاع ملی کہ اغوا کار/ڈاکو مغوی کو کسی دوسری جگہ شفٹ کر رہے ہیں ڈی ایس پی رونتی غلام مصطفی میرانی اور انچارج چوکی ڈرنگ چاچڑ لالا عبدالجبار پٹھان بمہ نفری نشاندھی والی جگہہ رونتی کچہ ایریا پہنچے تو ڈاکوں نے پولیس پارٹی پہ فائرنگ کر دی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے بعد ڈاکوں نے اپنا گھیرا تنگ ہوتا دیکھ کر پولیس پریشر کی وجہ سے اغوا کار/ڈاکو مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے پولیس مغوی کو بحفاظت بازیاب کرانے کے بعد اپنے ساتھ لے آئے اور قانونی کارروائی کے بعد اسکو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا ڈاکوں کی چنگل سے آزاد ہونے کے بعد مغوی نے ایس ایس پی گھوٹکی منیر احمد کھوڑو اور انکی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گھوٹکی پولیس کی کاوشوں کی بدولت آج میں ڈاکوں/اغوا کاروں کے چنگل سے آزاد ہوا ہوں ایس ایس پی گھوٹکی منیر احمد کھوڑو کی جانب سے پولیس پارٹی کے لیے شاباشی کا پیغام دے دیا گیا اور مزید جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کی بھی ہدایت کر دی