فوڈ سکیورٹی کا حصول، ٹارگٹ یقینی بنائیں گے، افتخار سہو

فوڈ سکیورٹی کا حصول، ٹارگٹ یقینی بنائیں گے، افتخار سہو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر کاشتکاروں کی فلاح اور ان کی پیداواری لاگت میں کمی لانے کے لئے ترجیحا اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ اہم فصلوں کے پیداواری اہداف کا حصول ممکن ہو سکے۔یہ بات سیکرٹری زراعت پنجاب نے افسران کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔انھوں نے مزید کہا کہ امسال کپاس کی بحالی کے لئے محکمہ(بقیہ نمبر7صفحہ6پر )

 زراعت کی خصوصی ٹیمیں کاشتکاروں کے شانہ بشانہ شریک ہیں۔ امسال کپاس کی مجموعی پیداوار کا تخمینہ 70 لاکھ گانٹھیں ہیں جبکہ اس کے برعکس گزشتہ مالی سال کے دوران کپاس کی پیداوار32 لاکھ گانٹھیں حاصل ہوئی تھیں۔وانھوں نے مزید کہا کہ صوبہ پنجاب میں امسال دھان کی فصل 58 لاکھ 22 ہزارایکڑ سے زائد کاشت ہوئی جس سے اوسط پیداوار کا تخمینہ 54 لاکھ میٹرک ٹن ہے۔ امسال دھان کی برآمد سے 3 ارب ڈالرزرِ مبادلہ کا حصول ممکن ہوگا۔انھوں نے کہا کہ امسال صوبہ پنجاب میں فوڈ سیکیورٹی کا حصول یقینی بنانے کے لئے گندم کی کاشت کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے گی جس کے تحت کاشتکاروں کو سبسڈی پر گندم کی منتخب منظور شدہ اقسام کا بیج اور فنی راہنمائی فراہم کی جائے گی۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ امسال کینولہ کی کاشت کے لئے5 ہزار روپے فی ایکڑ جبکہ سورج مکھی کی کاشت کیلئے8 ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ تیلدار اجناس کے زیرِ کاشت رقبہ میں اضافہ کیا جا سکے۔انھوں نے واضح کیا کہ محکمہ زراعت زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوارکرنے کیلئے متعدد منصوبہ جات پر عملدرآمد کر رہاہے جس سے زرعی شعبے میں ویلیو ایڈیشن کی جائے گی۔ مستقبل میں اہم فصلات کی ویلیو چین میں بہتری لا کر کثیرزرِ مبادلہ کا حصول ممکن ہو سکے گا۔