ملتان، مدرس کی دھمکی، 6سالہ طالب علم نے لوہے کا کیل نگل لیا، نشتر میں ہنگامی آپریشن، ورثا کا احتجاج ملزم موقع سے فرار، کاروائی شر وع
ملتان(وقائع نگار) ملتان کے مدرسہ میں زیر تعلیم 6 سالہ بچے کے ساتھ دل سوز واقعہ۔مدرسہ کے قاری شاہد نے بچے کو ڈرانے کی غرض سے سٹیل کے کیل کو زبان پر رکھا دیا ۔جو بچہ نگل گیا ۔سانس لینے میں دشواری اور حالت خراب ہونے پر متاثرہ (بقیہ نمبر11صفحہ6پر )
بچے کو نشتر آئی سی یو داخل کرادیا گیا ۔ملتان کےعلاقے ایم اے جناح روڈ پرواقع مدرسہ امیر حمزہ میں قاری شاہد نے ملتان بستی آدھی والا کے رہائشی 6 سالہ بچہ ہارون کو ڈرانے کی غرض سے اسکی زبان پر سٹیل کے کیل رکھ دیا ۔جو بچے نے خوف زدہ ہونے پر نگل لیا ۔اور سانس کی نالی میں چلا گیا ۔جس سے بچے کی حالت خراب ہوگئی ۔اس کے بعد مدرسے کے متولی قاری عبدالخالق نے گھر والوں کو بلوا کر نشتر ہسپتال آئی سی یو داخل کرادیا۔جبکہ ملزم قاری شاہد موقع واردات سے بھاگ گیا بچے کے والد محمد اکرم نے مطالبہ کیا ہے کہ بچے کے علاج معالجہ میں مدد کی جائے اور اور قاری شاہد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کڑی سے کڑی سزا دی جائے مدرسے میں یتیم بچے زیر تعلیم ہیں نشتر ذرائع کے مطابق بچہ کے گلے سے کیل نکال دیا گیا ہے ملتان (وقائع نگار ) ہیلتھ سیکریٹریٹ جنوبی پنجاب میں سیکریٹری محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب مہر محمد حیات لک کے والد مہر محمد لک مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے محفل قران خوانی منعقد کی گئی جو گزشتہ دنوں علالت کے باعث رحلت کرگئے تھے۔ محفل قرآن خوانی میں سیکریٹری مہر محمد حیات لک، سابق ممبر قومی اسمبلی احمد حسن ڈیہر، ایڈیشنل سیکریٹریز قمرالزمان قیصرانی، شاہد عباس جوئیہ اور ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسز جنوبی پنجاب ڈاکٹر مہر محمد اقبال سمیت محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب اور محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب کے افسران و ملازمین کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ منعقد کی گئی محفل میں مرحوم مہر محمد لک کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور خصوصی دعا کی گئی۔