بی ایڈ نا مکمل، 13500سے زائد اساتذہ کی تنخواہیں بند

بی ایڈ نا مکمل، 13500سے زائد اساتذہ کی تنخواہیں بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سٹاف رپورٹر)بی ایڈ نہ کرنےو الے 13500سے زائد اساتذہ کی تنخواہیں بند ہوگئیں ، احتجاج کاا علان کردیاگیا تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے مقررہ ڈیڈ لائن تک پروفیشنل ڈگری بی ایڈ حاصل نہ کرنے والے اساتذہ کی تنخواہیں بند ہوگئیں جس سے پنجاب بھر میں ساڑھے 13 سو سے زائد اساتذہ متاثر ہوئے ۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کو پروفیشنل(بقیہ نمبر19صفحہ6پر )

 ڈگری کے حصول کیلئے تین سال کی مہلت دے رکھی تھی۔مذکورہ ڈیڈ لائن رواں سال 31 دسمبر 2023 کو مکمل ہونا ہے۔ مہلت ختم ہونے سے قبل ہی بیشتر اضلاع میں ایجوکیشن اتھارٹی نے کاروائی کرنا شروع کردی۔تنخواہیں بند ہونے پر سینکڑوں اساتذہ سراپا احتجاج ہیں۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر تک بی ایڈ کی ڈگری ہر صورت مکمل کرلیں گے، سیکرٹری ایجوکیشن ہماری تنخواہیں فی الفور بحال کروائیں،تنخواہیں بحال نہ کی گئی تو سول سیکرٹریٹ کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔