واپڈا ٹاﺅن فیز3،16ہزار متاثرہ خاندان پلاٹس حصول کےلئے دربدر، احتجاج

واپڈا ٹاﺅن فیز3،16ہزار متاثرہ خاندان پلاٹس حصول کےلئے دربدر، احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سٹاف رپورٹر)واپڈا ٹاﺅن فیز 3کا مسئلہ 8سال گزرنے کے باوجود حل نہ ہوسکا۔ 16ہزارمتاثرہ خاندان پلاٹس کے حصول کے سلسلے میں دربدر ‘ دادرسی نہ ہو(بقیہ نمبر21صفحہ6پر )

سکی۔ واپڈا ٹاﺅن فیز 3کی سائٹ پرلوگ مسلسل مٹی چوری کررہے ہیں‘طویل عرصہ کے بعد ابھی تک نقشہ ہی منظور نہیں ہوسکا۔اتنے پلاٹس ہی نہیں جتنی فائلیں فروخت کردی گئیں ۔بیشترالاٹیوں نے فائلیں کوڑیوں کے بھاﺅ آگے فروخت کردیں ‘فیز 3کا منصوبہ 2015میں تیار ہوا تھاجو ابھی تک پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکا‘ منصوبے کی ایک اینٹ تک نہ لگ سکی۔مطلوبہ اراضی خریدے بغیر ہی16 ہزارپلاٹس کی فائلیں فروخت کردی گئیں۔ میگا فراڈ سکینڈل پر ارباب اختیار کوئی اقدامات نہیں کررہے ۔ واپڈا ٹاﺅن فیز3کے الاٹیوںنے وزیر اعظم ‘ چیف جسٹس آف پاکستان‘ آرمی چیف‘چیئرمین نیب سے استدعا کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیاجائے اورذمہ دارافراد کے خلاف ایکشن لے کر واپڈا ٹاﺅن فیز3کا منصوبہ مکمل کرایاجائے اور پلاٹس دلائے جائیں کیونکہ پلاٹس 8سال بعد بھی ابھی تک محض کاغذات میں ہی ہیں ۔