سیاحت کا عالمی دن آج، تقریبات کی تیاریاں مکمل، مختلف تنظیمیں سرگرم
خانیوال (نمائندہ پاکستان )پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیاحت کا عالمی دن آج 27ستمبر کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد سیاحت کی سماجی ،ثقافتی اور معاشی اہمیت سے عوام کو آگاہ کرنا ہے اس دن کے حوالے سے پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ اور سماجی تنظیموں(بقیہ نمبر33صفحہ6پر )
کے زیراہتمام سیمینارز، واکس اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا سیاحت کا عالمی دن ہر برس27ستمبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جاتا ہے پاکستان بھی قدرتی حسن کی دولت سے مالا مال ہے ۔