ایم ڈی اے ، ضلع کونسل کی مشترکہ ٹیم کا آپریشن، کمرشل سنٹر کی چار دیواری مین گیٹ، دکانیں جزوی طور پر مسمار
ملتان(سٹی رپورٹر)ایم ڈی اےّ اور ضلع کونسل کی مشترکہ ٹیم کا غیر قانونی/ غیر منظور شدہ تعمیرات کے خلاف بڑی کارروائی ۔ ٹیم نے غیر منظور شدہ کمرشل (بقیہ نمبر32صفحہ6پر )
تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملتان پبلک سکول روڈ نزد متی تل روڈ را یاسر کے بلامنظوری و کمرشلائزیشن زیر تعمیر کمرشل سنٹر کی چار دیواری مین گیٹ اور دکانوں کو جزوی طور پرمسمار کر دیا۔واضح رہے کے اس سے قبل بھی مالکان کو اپنی تعمیرات کا نقشہ منظور کروانے اور کمرشلائزیشن فیس جمع کرانے کے لئے متعدد بار نوٹسز بھی جاری کئے جا چکے ہیں۔مالکان کی طرف سے نوٹسز کا جواب جمع نہ کروانے پر کارروائی عمل میں لائی گئی