روجھان، بی آئی ایس پی ، ریٹیلرز کی لوٹ مار، بے سہارا خواتین ٹارگٹ

روجھان، بی آئی ایس پی ، ریٹیلرز کی لوٹ مار، بے سہارا خواتین ٹارگٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 روجھان(نمائندہ پاکستان ) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امدادی رقوم تقسیم کرنیوالے ریٹلرز م تھانہ روجھان روڈ پرانی چونگی ڈاکخانہ روڈ محمد حسین روڈ میراں پور عمر کوٹ سونمیانی شاہوالی سمیت تمام علاقوں میں بیوہ غریب بے سہارا غریب مستحق خو(بقیہ نمبر30صفحہ6پر )

اتین کی امدادی رقوم سے ایک ہزار روپے فی خاتون کھلے عام کٹوتی کرنے میں مصروف ہیں روجھان شھر عمر کوٹ سونمیانی سمیت تمام علاقوں میں قانون کی گرفت نہ ہونے کے باعث کھلے عام ریٹلرز لوٹ مار کرنے میں مصروف ہیں بڑے پیمانے پر ملی بھگت کرنے کے باعث روجھان سٹی عمر کوٹ شاہوالی کن کے ریٹلرز یہ کروڑوں روپے کی میگا کرپشن سرعام کررہے ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور کرپشن روکنے والے ادارے یہ میگا کرپشن روکنے میں ناکام ہیں جسکی سب سے بڑی وجہ لٹ جانیوالی خواتین کی اپنی خاموشی ہے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ایکشن لینا والا دفتر خود انکا سرپرست ہے اس میگا کرپشن کے پیچھے ریٹلرز کے علاوہ انسویٹر یا اصل آئی ڈی مالک ہیں جنھنوں نے سولہ سولہ آئی ڈیز مختلف ناموں سے لے کر اپنی ریٹلرز مقرر کیے ہوئے ہیں یہ انسویٹر ناصرف ریٹلرز سے کٹوتیاں کروا رہے ہیں بلکہ ہر ادارے کو ساتھ ملانے دھمکانے بلیک میل کرنے ٹوپی ڈارمے کرکے زمہ دار افراد کو پھنسانے میں ریٹلرز کی مدد کرتے ہیں جبکہ آواز اٹھانے والی خواتین کو نیٹ ڈوان کا بہانہ بنا کر ٹال دیا جاتا ہے