خاتون کے قتل میں ملوث اشتہاری کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا

  خاتون کے قتل میں ملوث اشتہاری کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی (بیورو رپورٹ) کالوخان پولیس نے ایک کارروائی کے دوران خاتون کے قتل میں ملوث اشتہاری کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق بارہ جون کو مدعی مقدمہ اشرف خان سکنہ شوونڈ مہمند کوٹھے نے تھانہ کالوخان پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان جہانزیب اور شیرین بہادر ساکنان شوونڈ مہمند کوٹھے کے ساتھ تنازعہ مکان(حجرہ) ہے،جو کہ قریبی رشتہ دار بھی ہے۔اس تنازعہ پر مذکورہ بالا ملزمان نے ہمارے مکان پر داخل ہوکر ہم پر بہ ادارہ قتل فائرنگ شروع کی جسکی نتیجے میں مسماۃ (ن)لگ کر موقع پر جاں بحق ہوا جبکہ مدعی معجزانہ طور بچ گیا۔اس کیس میں مطلوب ملزم جہانزیب علاقہ میں موجودگی کی اطلاع پر ایس ایچ او کالوخان سب انسپکٹر عجب درانی معہ پولیس ٹیم اے ایس آئی سلمان خان،اے ایس آئی وسیع اللہ خان نے کامیاب چھاپہ زنی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم جہانزیب کو بہ مسلح پستول گرفتار کر لیا دریں اثناء ایک کارروائی میں کالو خان پولیس نے موضع ترلاندی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ پر چار ملزمان کو چار پستولوں سمیت گرفتار کرلیا۔