حکومت ریلیف دے ورنہ تاجر برادری احتجاجی تحریک چلائے گی، خالد محمود قریشی
ملتان(نیوز ر پورٹر) مرکزی تنظیم تاجران ملتان کے صدر خالدمحمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈالر کے گرنے کے باوجود بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے نے چھوٹے تاجروں اور غریب قوم کو مزید پریشانی میں مبتلا کر کے رکھ دیا ہے(بقیہ نمبر29صفحہ6پر )
اگر یہی صورتحال جاری رہی تو اجر برادری احتجاجی تحریک سے گریز نہیں کرے گی ایک طرف یہ صورتحال ہے تو دوسری جانب یکم اکتوبر سے مغرب کے وقت دکانیں بند کرنے کی حکومتی ہدایات غریب عوام پر مزید معاشی بم گرانے سے کم نہیں کسی صورت دکانیں بند نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران جہانگیرآباد کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پرخالدمحمود قریشی اور مہمان خصوصی ایم جناح روڈ کے صدرحافظ ملک شہزاد نے بلامقابلہ نومنتخب چیئرمین محمد حسنین، صدر شیخ محمد عارف، جنرل سیکریٹری مہر محمد حسنین،وائس چیئرمین فہد بخاری،، محمد رضوان، ظل شاہ، سید ارشاد، محمد بلال، محمد رمضان، محمد عادل، محمد عاطف بھی ودیگر عہددارن سے حلف لیا نومنتخب صدر شیخ محمد عارف، جنرل سیکریٹری مہر محمد حسنین نے کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئر مین خواجہ سلیمان کی قیادت پر ململ اعتماد کرتے ہیں ان کے ساتھ الحاق کا اعلان کرتے ہیں اور ہم اپنی تاجر برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان کے مسائل کے حل کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں