بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرینگے جس کیلئے کوششیں جاری ہیں: حاجی زبیر علی
پشاور (سٹی رپورٹر) عوام کو تعلیم کی بنیادی سہولیات میسر کرینگے ٗ بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرینگے جس کیلئے کوششیں جاری ہیں ٗ عوام کی توقعات پر پورا اترینگے ٗانہوں نے جو اعتماد کیا ہے اسے ٹھیس نہیں پہنچائینگے ٗبروز منگل سٹی کونسل ہال میں ایک اجلاس کاانعقاد کیاگیاتھا جس میں پی کے 69 سے پی کے 82 تک پارٹی قائدین اور رہنماؤں نے شرکت کیں جس میں جے یوآ ئی رہنما آصف اقبال داؤدزئی ٗ حاجی جلیل جان ٗحاجی عبدلرؤف جان ٗ تحصیل چیئرمین شاہ عالم کلیم اللہ ٗ تحصیل چیئرمین پشتخرہ ہارون صفت ٗ تحصیل چیئرمین بڈھ بیر مفتی طلاء محمد اور دیگر نے کثیر تعدا د میں شرکت کیں اس موقع پرعوام کی بڑی تعداد نے اپنے اپنے علاقوں میں سکولوں میں کاموں کے حوالے سے میئر پشاور کو تفصیل سے آگاہ کیا اس موقع پر میئر پشاور حاجی زبیر علی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی ٗبچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرینگے جس کے کوششیں جاری ہیں اس حوالے سے پی کے 69 سے لیکر پی کے 82 تک تمام علاقوں کی باقاعدہ سروے کیاجائیگا جس کے لیے ہر پی کے کیلئے دن مختص کیاگیاجس کے لیے قیصر زمان کو فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے تمام علاقوں کی سروے کی ہدایت کردی گئیں میئر پشاور نے کہاکہ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ مضافاتی علاقوں کو توجہ دے رہے ہیں کیونکہ مضافاتی علاقے پسماندگی کاشکار ہے اور ماضی میں انہیں نظرانداز کیاگیا انکی محرومیوں کا ازالہ کرینگے۔ میئر پشاور نے کہاکہ جو افراد سکو ل کیلئے ز مین دینا چاہتے ہیں تو وہ انتقال کی کاپی ٗ شناختی کارڈٗ فرد نمبر مہیاکریں تو وہاں پر سکول بنائینگے اور تمام سہولیات میسر کرینگے جس میں پرائمری سکول کیلئے کم از کم 20 مرلے زمین جبکہ مڈل سکول کیلئے 40 مرلے زمین ہونی چاہیے ٗ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے میئر پشاور کا شکریہ اداکیا۔