صوابی،دو نامعلوم رہزنوں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا 

  صوابی،دو نامعلوم رہزنوں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی (بیورو رپورٹ) دو نامعلوم رہزنوں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا رہزن نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ہارون سکنہ گلوڈھیری حال ٹیکسلا نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ روز دو نامعلوم افراد نے ان کو پستول کے نوک پر روک لیا اور ان سے چالیس ہزار روپے چھین لئے جبکہ موبائل فون چھیننے کی کوشش میں وہ ملزمان کے ساتھ مشت گریبان ہو گئے جس پر ایک ملزم نے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔