ملتان ، ڈاکوﺅں کی گھروں میں گھس کر لوٹ مار، پولیس غائب
ملتان(وقائع نگار ) پولیس تھانہ صدر جلال پور کے علاقے میں ڈاکو نے مختیار حسین کے رقبے سے 15 لاکھ روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار جبکہ اسی تھانہ صدر جلال پور کے علاقے میں ارشد کے گھر میں ڈاکو داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی موبائل فونز چھین لیے پولیس تھانہ کینٹ کے علاقے میں بلال کے گھر میں ڈاکو داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر چار لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی چھین کر فرار پولیس تھانہ کینٹ کے علاقے میں ڈاکو نے احمد 40 ہزار روپے کی نقدی چھین لی پولیس(بقیہ نمبر38صفحہ6پر )
تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں ڈاکونے اسلم سے موٹر سائیکل موبائل فون اور ہزاروں روپے کے نقدی چھین لی پولیس تھانہ کوتوالی کے علاقے میں ڈاکوں نے عدنان اور عمر سے ایک موٹرسائکل دو موبائل فون چھین لیے پولیس تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے میں ڈاکو نے ارشد سے ہزاروں روپے کی نقدی موبائل فون اورموٹرسائیکل چھین لیا پولیس تھانہ گلگشت کے علاقے میں ڈاکوں نے فیصل سے ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر جاوید سے ہزاروں روپے کے نقدی موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لیا پولیس تھانہ بہادین زکریا کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے شیر محمد کی 58 لاکھ روپے مالیت کی کار چوری کر لی پولیس تھانہ صدر ملتان کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے امیر حمزہ کے گھر سے 15 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیے پولیس تھانہ قادر پور راں کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے عامر کے رقبے سے ساڑھے 17 لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیے پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے وقاص کی دکان سے 5 لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا پولیس تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے انور کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کےجانور چوری کر لیے پولیس تھانہ دولت گیٹ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے محمد حسین کی دکان سے دو لاکھ 75 ہزار روپے مالیت کے موبائل فونز چوری کر لیے پولیس تھانہ ممتاز اباد کے علاقے میں خضر اور حیدر علی شاہ رکن عالم کے علاقے میں شاہد چہہلک کے علاقے میں شوکت اور نیو ملتان کے علاقے میں ظفر کی موٹر سائیکلیں نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے جبکہ دیگر مختلف وارداتوں میں شہری موبائل فونز نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ملتان(وقائع نگار )جوئے کی رقم کے تنازے پر ایک جواری نے فائرنگ کر کےدوسرے جواری کو شدید زخمی کردیا ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ جلیل آباد کے علاقے جلیل آباد کانو نی میں گزشتہ روز جوئے کی رقم کے تنازے پر افتخار اور مختیار لڈو کے درمیان لڑائی جھگڑا ہو گیا اسی دوران طیش میں ا کر ملزم افتخار نے اندھا دھند فائرنگ کر کے مختیار عرف لڈو کو شدید زخمی کر دیا واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ کر زخمی کو نشتر ہسپتال منتقل کر نے کے بعد واقعے کی تفتیش شروع کر دیّ