تھا نہ آغا میر جانی پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون بدستور جاری

   تھا نہ آغا میر جانی پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون بدستور جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر) ایس پی سٹی طیب جان کی سربراہی میں اندورن شہر امن وامان قائم رکھنے کی خاطر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، جس کے دوران ڈی ایس پی سبرب مختیار علی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ جاوید مروت نے سرکلرروڈ، ولی آباد، پنج حیدر بابا قبرستان سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کے دوران متعدد سات ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں جن میں سرگرم منشیات ڈیلرز، قماربازی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں، جن کے خلاف گزشتہ روز خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کیں گئی ہیں، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، کامیاب کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 6کلوگرام کے قریب چرس، دو کلوگرام ہیروئن، آدھاکلوگرام آئس، تین عدد پستول اور آلات قماربازی بھی برآمد کرلی گئی ہیں، تمام ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کرکے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی سٹی طیب جان کی سربراہی میں اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں امن وامان قائم رکھنے خاطر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، جس کے دوران ڈی ایس پی سبرب مختیار علی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ جاوید مروت نے سرکلرروڈ، ولی آباد، پنج حیدر بابا قبرستان سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کے دوران ملزمان علی خان، نورخان، وہاب، کاشف، لطیف، ثمین اور گوہر خان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں جن میں سرگرم منشیات ڈیلرز، قماربازی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں، جن کے خلاف گزشتہ روز خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کیں گئی ہیں، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، کامیاب کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 6کلوگرام کے قریب چرس، دو کلوگرام ہیروئن،آدھا کلوگرام آئس، تین عدد پستول اور آلات قماربازی بھی برآمد کرلی گئی ہیں، تمام ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کرکے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے