سندھ کی تمام جامعات کو گرانٹ جاری ، جامعہ کراچی کھل گئیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کی تمام جامعات کوگرانٹ جاری ہونے کے بعد جامعہ کراچی کھل گئی اور انجمن اساتذہ نے جامعہ کراچی میں تدریسی عمل بحال کردیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کی تمام جامعات کو گرانٹ جاری ہونے کے بعد جامعہ کراچی کھل گئی اور انجمن اساتذہ نے جامعہ میں منگل سے تدریسی عمل بحال کرنے کا اعلان کردیا۔نگراں وزیراعلی کی ہدایت پر ایچ ای سی سندھ میں تمام مطالبات منظور کیے گئے اور سال2023 تا 2024 کی دوسری سہہ ماہی کی گرانٹ جاری کردی گئی۔ہائرایجوکیشن کمیشن سندھ نے مجموعی طور پر 14ارب 39 کروڑکی گرانٹ فراہم کی ، جامعہ کراچی کو 43 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔.سندھ یونیورسٹی کیلئے 43 کروڑ روپے، ڈا یونیورسٹی کیلئے 27کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کئے جبکہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے لیے 19 کروڑروپے اور این ای ڈی یونیورسٹی کیلئے28کروڑ روپے مختص کردیئے ہیں۔