بے گناہ ڈرگ انسپکٹر قربانی کا بکرا
ملتان(وقائع نگار)ملتان میں شیر شاہ اور بوسن ٹان سے ایوسٹین انجکشن لگنے کی وجہ سے بینائی سے محروم ہونے والے افراد منظر عام پر آنے کے باوجود متعلقہ ڈرگ انسپکٹروں کو معطل کرنے کی بجائے بے گناہ کو ڈرگ انسپکٹر کو بلی کا بکرا بنا دیا گیا ۔اور چہتوں کو بچا لیا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ ایوسٹین انجیکشن کے حوالے سے تھانہ کینٹ میں جو مقدمہ درج ہوا ہے وہ ڈرگ انسپکٹر شیر شاہ ٹان چوہدری نوید اسلم کی مدعیت میں درج ہوا ہے۔اسی طرح تھانہ چہلیک میں درج ہونے والے مقدمہ ڈرگ انسپکٹر بوسن ٹان عثمان غنی سلمانی کی مدعیت میں درج ہوا ہے۔جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ شاہ رکن عالم کے ڈرگ انسپکٹر را ساجد محمود کو بے گناہ معطل کیا گیا ہے کیونکہ انجکشن لگنے سے بینائی سے محروم ہونے والوں کی تعداد شیر شاہ ٹان اور بوسن ٹان میں موجود تھی ۔بتایا جارہا ہے کہ چہتوں ڈرگ انسپکٹروں نے اپنی پوسٹنگ کو بچانے کیلئے لاہور سکیرٹری آفس کو غلط بریف کیا ہے۔جس کے لئے خاص مراعات بھی دی گئی ہے ۔حالانکہ شیر شاہ ٹان میں واقع بودلہ آئی کئیر ہسپتال میں انور مترو انجیکشن سپلائی کر رہا تھا ۔ٹھیک اسی طرح بوسن ٹان میں زینب آرکیڈ نشتر روڈ پر کلینک ڈاکٹر صفدر ہاشمی کو بلال رشید انجیکشن دے رہا تھا۔کارروائیںشیر شاہ ٹان اور بوسن ٹان ڈرگ انسپکٹروں کے خلاف یونی چاہیے تھی ۔جو موجیں کر رہے ہیں ۔محکمہ صحت ملازمین نے صحت افسران پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔اور متعلقہ ڈرگ انسپکٹروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے