آشوب چشم پھیلاﺅ، نشتر آﺅٹ ڈور میں121مریض رپورٹ

آشوب چشم پھیلاﺅ، نشتر آﺅٹ ڈور میں121مریض رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

 ملتان(وقائع نگار)پنجاب بھر کی طرح ملتان میں بھی آشوب چشم وبا کے وار جاری ہیں ،نشتر ہسپتال آشوب چشم آوٹ ڈور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آشوب چشم میں مبتلا 121 مریض رپورٹ ہوئے پنجاب بھر کی طرح ملتان میں بھی آشوب چشم کا مرض وبائی صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے امراض چشم آوٹ ڈور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے آشوب چشم میں مبتلا 121مریض رپورٹ ہوئے جن میں 59 مرد، 42 خواتین اور 20 بچے شامل تھے جنہیں معائنہ کے بعد علاج تجویز کر کے گھروں پر مکمل آئی سو لیشن اختیار کرنے کا کہا گیا ہے ادھر اس حوالے سے سربراہ شعبہ امراض چشم نشتر ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راو کا کہنا تھا کہ موسم میں تبدیلی یا برسات کے بعد ایڈینو وائرس کے باعث آشوب چشم کا مرض پھیلتا ہے، متاثرہ شخص کی آنکھ میں اڈینو وائرس 7 سے 10 تک رہتا ہے اس کے بعد علامات ظاہر ہوتی ہیں، علامات میں آنکھوں کا سرخ ہونا پانی آنا سوجن ہونا درد ہونا روشنی چبھتی ہے وغیرہ شامل ہیں، یہ مرض زیادہ تر بغیر کسی علاج کے صرف احتیاط اور آئی سو لیشن میں رہ کر 7 سے 10 دن تک ٹھیک ہو جاتا ہے، بہت کم کیسز میں ایسا ہوتا ہے کہ مریض کی آنکھ کے اگلے پردہ کارنیا کو بھی متاثر کر سکتا ہے، وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص میں باآسانی منتقل ہو سکتا ہے، دھوپ میں نکلیں تو سبز رنگ کی عینک استعمال کریں، آشوب چشم ہونے پر فوری مستند معالج سے رجوع کریں، آشوب چشم کے مریض کو او پی ڈی میں علاج کے بعد گھر بھیج دیا جاتا ہے،مریض گھر پر خود کو آئی سو لیٹ رکھیں اور بتائی گئی ادویات ڈراپس کا استعمال کریں، ادھر ڈی ایچ کیو ہسپتال ملتان کی جانب سے نہ ہی آگاہی کاونٹر قائم کیا جا سکا ہے اور نہ ہی مریضوں سے متعلق کوئی ڈیٹا مرتب کیا جا رہا ہے اسی طرح محکمہ صحت ملتان کی جانب سے بھی اب تک کوئی آگاہی مہم اور عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -