کیپٹن(ر) رضوان قدیر ملتان، سید منور عباس بخاری ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو تعینات

  کیپٹن(ر) رضوان قدیر ملتان، سید منور عباس بخاری ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان،کوٹ ادو(خصوصی رپورٹر،تحصیل رپورٹر) حکومت پنجاب نے کیپٹن(ر )رضوان قدیر کو ڈپٹی کمشنر ملتان تعینات کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاکیپٹن ر رضوان قدیر پاکستان ایڈمنسٹریٹر سروسز گرید 19 کے افسر ہیں سابق ڈپٹی کمشنر گجرات اور سیکرٹری ہوم جنوبی پنجاب بھی تعینات تھے۔

گورنمنٹ آف پنجاب سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نےسید منور عباس بخاری کوڈپٹی کمشنر کوٹ ادو تعینات کردیاہے اس قبل پنجاب حکومت نے صوبے میِں بننے والے نئے ضلع کوٹ ادو کےلئے پہلا ڈپٹی کمشنر محمدحسین رانا کو تعینات کیا تھا جن کو کچھ ماہ بعد تبدیل کردیا گیاتھااور ضلع مظفرگڑھ کے ڈپٹی کمشنر بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کے فرائض سرانجام دیتے تھے چھ ماہ بعد حکومت پنجاب نے ضلع کوٹ ادو کے دوسرے ڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری کو تعینات کیا ہے پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے 

مزید :

صفحہ اول -