الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کی تحلیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا

الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کی تحلیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا
الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کی تحلیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاک سرزمین پارٹی کی تحلیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل  دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں پاک سرزمین پارٹی کی تحلیل کے معاملے پر سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3رکنی الیکشن کمیشن کمیٹی نے سماعت کی،پاک سرزمین پارٹی کا نمائندہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش  ہوا،نمائندہ پی ایس پی نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی ایم کیو ایم پاکستان میں ضم ہو چکی ہے،مکمل طریقہ کار اور قرارداد کے بعد پارٹی کو تحلیل کیا گیا،ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہاکہ پارٹی کی تحلیل سے متعلق قانون خاموش ہے،الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کی تحلیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔