لاہور ہائیکورٹ؛ عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروانے کا اقدام چیلنج  

لاہور ہائیکورٹ؛ عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروانے کا اقدام چیلنج  
لاہور ہائیکورٹ؛ عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروانے کا اقدام چیلنج  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروانے کے اقدام کو چیلنج  کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہا ہے،آئین میں واضح ہے کہ الیکشن 90روز میں ہوں،عدالت الیکشن کمیشن کے اقدام کو معطل کرنے کا حکم دے، عدالت الیکشن کمیشن کو آئین کے مطابق انتخابات کرانے کی ہدایت دے۔