عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گذشتہ 2 ہفتے کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ کے دسمبر کیلئے سودے 1.72 فیصد کمی کے ساتھ 91.8 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نومبر کے لیے سودے 0.85 فیصد کمی کے ساتھ 88.58 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ خام تیل کی یہ قیمتیں 13 ستمبر کے بعد کم ترین سطح پر ہیں۔