شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو کسی اور مقدمہ میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں کل تک توسیع

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو کسی اور مقدمہ میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں کل تک توسیع کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او آرڈر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستار نے کیس کی سماعت کی،شاندانہ گلزار اپنے وکیل شیر افضل مروت کیساتھ عدالت میں پیش ہوئیں، شہریار آفریدی آج عدالت میں پیش نہ ہو سکے،عدالت نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو کسی اور مقدمہ میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں کل تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔