ورلڈکپ، کپتان بابراعظم نے بھارت روانہ ہوتے ہوئے پاکستانیوں کیلئے پیغام جاری کر دیا
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈکپ کے لیے بھارت جانے سے قبل بیان جاری کیا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر قومی ٹیم کے ہمراہ کپتان نے اپنی تصاویر شیئر کیں اور لکھا ہم ورلڈ کپ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، ہم پاکستان ٹیم کے فینز سے دعاؤں اور نیک خواہشات کی درخواست کرتے ہیں۔
As we head for the World Cup, we seek prayers of all the Pakistan cricket team fans and well-wishers. I am certain that you will continue to extend your support and love, which you have always done.
— Babar Azam (@babarazam258) September 27, 2023
Pakistan Zindabad ???????? pic.twitter.com/ZiMJIfCBfd
بابر اعظم کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ فینز کی سپورٹ اور محبت کا سلسلہ جاری رہے گا، یہ سپورٹ اور محبت آپ فینز پہلے بھی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم لاہور سے دبئی پہنچ چکی ہے، قومی ٹیم سہ پہر میں حیدر آباد دکن کے لیے روانہ ہو گی۔